کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں نیپرا میں جمع کروادیں

July 20, 2024

کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادیں۔

کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

جس میں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے من و عن منظوری سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی کےالیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔