پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کردیا

July 18, 2024

فوٹو فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے حالیہ تیل کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور ریلوے کا سستا سفر مہنگا ہونے سے مسافر پریشان ہیں۔