ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کا اضافہ

July 18, 2024

علامتی فوٹو

ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5 کروڑ 88 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 86 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔