کراچی، بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

July 21, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 6 سال کی بچی پر تشدد بھی کیا، بچی کو مردہ سمجھ کر بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچی کو بے ہوشی کی حالت میں نالے سے نکالا گیا تھا، ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔