محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے

July 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے کولمبو پہنچ گئے ہیں۔وہ21 اور 22 جولائی کو آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ آئی سی سی میٹنگز میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی نے فائنل کیا ہے۔ آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔