بائیڈن غور کررہے ہیں انتخاب جیتنے کیلئے بہترین امیدوار کون ہے، سینیٹر کرس کونز

July 21, 2024

فائل فوٹو

جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم کے نیشنل کوچئیر سینیٹر کرس کونز نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن غور کررہے ہیں کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے بہترین امیدوار کون ہے؟

فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن غور کررہے ہیں کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اقدار کو لے کر کون آگے بڑھ سکتا ہے۔

سینیٹر کرس کونز کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا داخلی معاملہ ہے جس پر بات عوامی سطح پر ہورہی ہے۔

بعدازاں سینیٹر کرس کونز نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ جو بائیڈن دوڑ میں ہیں تاکہ دوڑ جیتیں، میں صدر کے ساتھ ہوں کیونکہ وہ ٹرمپ کو ماضی کی طرح ہراسکتے ہیں۔