بائیڈن کو دستبردار کرانے کے لیے وائٹ ہاؤس کے باہر ریلی نکالی

July 21, 2024

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی صدر جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار بننے سے دستبردار کرانے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

بائیڈن کیخلاف ریلی ڈیموکریٹس اور پروگریسیوز نے وائٹ ہاؤس کے باہر نکالی۔

ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ اپنے صدارتی امیدوار بننے پر ملک کو ترجیح دو۔

شرکا نے بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ کسی دوسرے رہنما کو صدارتی امیدوار نامزد کریں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ آپ نے پُل دینے کا وعدہ کیا تھا، ہمیں دیوار نہ دو۔