ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

July 21, 2024

فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی پیشگی اطلاع نہیںدی گئی، یہ ایک غلطی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے سے متعلق سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے، انہوںنے کہا کہ اگر مجھے بتایا جاتا تو میںپندرہ یا بیس منٹ انتظار کرلیتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے؟ اس کے بارے میںپتا کیوں نہیںچلا۔