پاکپتن میں مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

July 21, 2024


پاکپتن میں مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا۔ نوجوان اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔پولیس نے 3 نامزد ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق بیوہ خاتون شمیم اختر کا الزام ہے کہ اقبال ڈوگر نامی شخص نے مکان اور دکان کرائے پر لے کر جعلی ملکیتی کاغذات بنوا لیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت سے حق میں فیصلہ ملنے کے بعد ملزم اقبال ڈوگر نے شمیم خاتون اور بیٹے عباس کو مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ہماری جانب سے انکار کیے جانے پر اقبال ڈوگر نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹرول چِھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ دم توڑ گیا۔