کراچی: شہریوں کو لوٹنے والے گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل

July 21, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس میں سے ایک پولیس اہلکار ہے۔ ملزمان کے 3 ساتھی مفرور ہیں۔

سب ڈویژن پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) ڈیفنس فائزہ سوڈھر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سبحان اور نذیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، کیش، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کا گینگ 5 رکنی ہے جس میں سے ایک ملزم بینک کے اندر موجود رہتا رہا اور زیادہ کیش لے کر نکلنے والوں کے بارے میں اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔

ملزمان نے 18 جولائی کو بینک سے نکلنے والے ایک شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹے تھے جبکہ اس کے علاوہ ڈیفنس، کلفٹن، گذری، جمشید کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔