اوکاڑہ: شوہر کی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش

July 21, 2024

اوکاڑہ کے قصبہ بگوان پور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔

واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا، تاہم پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔