ٹیسٹ، انگلینڈ کی 241 رنز سے فتح، ویسٹ انڈز کو ناکامی

July 22, 2024

ناٹگھم ( جنگ نیوز)ا نگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو241رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، میچ چوتھے دن اتوار کو ہی ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 143رنز پر آوٹ ہوگئی،کریگ بریتھ ویٹ47اور جیسن ہولڈر37رنز نمایاں بیٹسمین رہے، شعیب بشیر نے41رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے پہلی اننگز میں انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا،انگلینڈ جس نے پہلی اننگز میں416رنز بنائے تھے دوسری اننگز میں425رنز بنائے، جوئے روٹ122اور ہیری بروکس نے109رنز کی سنچری نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، نائجل ٹریسٹن سیلز نےچار وکٹ لئے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 457رنز بنائے تھے۔