عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

July 22, 2024

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم نے ہم وطن اشعب عرفان کو تین ۔ ایک سے شکست دی ۔

امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والی جانز کریک اوپن کا پاکستان آل پاکستان افیئر تھا جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کیم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کیخلاف کامیابی حاصل کی ۔

سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کیخلاف جیت کا اسکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا۔

یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیریئر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل سال 2024 میں عاصم نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔