پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

July 21, 2024

فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پی ایس اے چیلنجر تسمینئین اوپن اسکواش کا ٹائٹل ناصر اقبال نے اپنے نام کر لیا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔

فائنل میں ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو تین۔ایک سے ہرایا۔

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا۔

ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔