ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی جعلی برطانوی شہری گرفتار

July 22, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے باچاخان ائرپورٹ پشاور پر جعلی ایگزٹ پرمٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جعلی برطانوی شہری گرفتار کر لیا گیا ،ملزم زر ولی خان یو کے جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے ولا ایگزٹ پرمٹ جعلی نکلا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ایگزٹ پرمٹ حاصل کیا، ملزم کے موبائل فون سے ایجنٹ سے کی گئی چیٹ برآمد کر لی گئی،ملزم کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔