تلخ کلامی پر جہلم میں ذہنی معذور پر کتا چھوڑ دیا گیا

July 22, 2024

جہلم میں تلخ کلامی کے بعد اوباش نوجوانوں نے ذہنی معذور نوجوان پر کتا چھوڑ دیا، متاثرہ نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈ داد خان میں دو روز قبل پیش آیا۔ جہاں اوباش نوجوانوں نے آپس کی تلخ کلامی کے بعد ذہنی معذور نوجوان پر کتا چھوڑ دیا، کتے کے حملے سے زخمی ہونے والے لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ نوجوان کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا مدرسے سے واپس آرہا تھا کہ نوجوانوں نے راستے میں روکا اور تلخ کلامی کے بعد اس پر کتا چھوڑ دیا۔