کار سوار نے گاڑی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر بیریئر سے ٹکرادی

July 22, 2024

اڈیالہ جیل : فوٹو فائل

اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نے گاڑی گیٹ کے بیریئر سے ٹکرا دی، کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی، گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، ملزم کا طبی معائنہ بھی کروایا جارہا ہے۔