برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ

July 23, 2024

بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق لیزر ہتھیار کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔