جو بائیڈن کی صدارت سے دستبرداری کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا روانہ

July 22, 2024

تصویر بشکریہ اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پر روانہ ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدرسےکل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سےخطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔

امریکا روانگی کے موقع پرنیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدرجوبائیڈن کے شکرگزار ہیں۔

نتین یاہو نے کہا کہ دورے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیوں کامقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہوگی۔