اوور60 کرکٹ، انگلینڈ کا دورہ کامیاب رہا، فواد

July 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے کرکٹ میں اوور-60 کی ٹیموں میں سرفہرست ثابت کیا ہے۔انگلینڈ سے واپسی پر پی وی سی اے کے چیئرمین نے انگلینڈ کے حالیہ دورے کو بہت کامیاب قرار دیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار کرکٹ کھیلتے ہوئے۔ہماری ٹیم کو انگلینڈ کےسرد موسم سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہم پاکستان کی شدید گرمی اور نمی سے وہاں پہنچے تھے۔