آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان سے جونیئر سہ فریقی سیریز کی بات کی، افغان بورڈ

July 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی میٹنگ کے دوران افغانستان کرکٹ بورڈ نےانڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ کرکے جو نیئر ٹیموں کی سہ فریقی سیریزبات کی ہے۔افغان بورڈ کے ترجمان کے مطابق تین ملکی سیریز کیلئے پاکستان اور امارات سے بات کی گئی ہے، مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔