چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمے داریاں سنبھال لیں

July 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیاسےتعلق رکھنے والےپاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے لاہور میں اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ ٹونی ہیمنگ کی قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد اور گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور گراؤنڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔اس کے علاوہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے پچیں بنائیں گے اور پی سی بی کے کیوریٹرز کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کریں گے۔