ثانیہ مرزا نے بیٹے، اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کر دیں

July 23, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے، اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا پیشہ روانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کو بھی بھرپور وقت دے رہی ہیں۔


ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ تصویروں کے ساتھ چند اور تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوست کے ’بے بی شاور‘ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ میں اپنی بھی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں فالوورز کی جانب سے حج کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔