دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

July 23, 2024

دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق اس سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس پایا گیا ہے، ملک میں اب تک 52 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جاچکا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، پاکستان میں اس سال 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔