کاملا ہیرس کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کے لیے دستاویز جمع

July 24, 2024

فائل فوٹو

امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس اینڈی اوگلز (Andy Ogles) نے نائب صدر کاملا ہیرس کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کے لیے دستاویز جمع کرادیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر جو بائیڈن کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اینڈی اوگلز نے دعویٰ کیا ہے کہ کاملا ہیرس نے صدر بائیڈن کی ذہنی حالت سے متعلق معاملات چھپائے، جس سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد نائب صدر کاملا ہیرس کے صدارتی انتخابات لڑنے کے چانس بڑھ گئے ہیں۔