کملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، ٹرمپ

July 27, 2024

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وفد اگلے ہفتے روم جائےگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

واضحرہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔