آج پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا تو اگلی باری ن لیگ اور دیگر کی ہو گی، بیرسٹر سیف

July 24, 2024

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہآج پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا تو اگلی باری ن لیگ اور دیگر کی ہو گی۔

ایک بیان میںبیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائیں، ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان 2 بار ملک چھوڑ چکا ہے، ہم ملک میں رہ کر غیرآئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی کے لیے اور کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کے احمقانہ فیصلوں میں ہو گا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پابندی لگانے سے سیاسی جماعت کا خاتمہ ممکن نہیں۔