آننت امبانی کی شادی میں خصوصی توجہ کا مرکز بننے والی باحجاب خاتون کون ہیں؟

July 24, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ایک باحجاب خاتون خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور کئی بڑے شوبز ستاروں کو بھی ان کے ساتھ تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔

اننت اور رادھیکا کی شاہانہ شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئی معروف شخصیات اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایک باحجاب خاتون نے بھی شرکت کی تھی جن کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین ان خاتون کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین نظر آئے۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی حجابی خاتون کا نامرانیا یحیٰی ہے جو کہ مصر کی وزارت سیاحت سے منسلک اہم شخصیت اور انفلوئنسر ہیں۔

ان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 13 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔

رانیا یحیٰی کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں مکیش امبانی کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔