بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی

July 24, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بنوں واقعے اور بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں امن و امان کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بنوں واقعے کی انکوائری کرانے کے اقدام کو سراہا اور بیرسٹر سیف سے کہا کہ بنوں واقعہ سنجیدہ مسئلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کو یقین دلایا جائے کہ کے پی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔