وزارت مذہبی امور کے حکام عراق، شام، ایران کے زائرین سے متعلق بریفنگ

July 24, 2024

فائل فوٹو

مولانا عطاء الرحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کے حکام نے بریفنگ دی۔

وزارت مذہبی امور کےحکام نے کہا کہ بھارت آخری دن ویزا جاری کرتا ہے، زیادہ سے زیادہ بھارت عرس کے لیے 500 ویزے دیتا ہے، کابینہ نے زائرین مینجمنٹ پالیسی بنائی ہے۔

حکام نے بتایا کہ عراق، ایران اور شام میں لوگ زیارت کے لیے جاتے ہیں، تفتان سے جانے والوں کو سیکیورٹی کے مسائل پیش آتے ہیں، 50 ہزار پاکستانی عراق میں ہیں جو زیادہ اسٹے کر گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے کہا کہ ہمارے ٹریول ایجنٹس زائرین سے ڈالرز لے لیتے ہیں، جبکہ عراق کہتا ہے کہ زیارت کا ویزا فری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران اورشام کا کہنا ہے کہ ان کا سیاحتی ویزا ہے جس پر لوگ آسکتے ہیں جبکہ عراق کا کہنا ہے کہ زیارت کے لیے صرف گروپ ویزا ہو گا۔