کراچی: ملزمان نے پولیس اہلکار کی پستول نکال کر اسے زخمی کردیا

July 24, 2024

کراچی میں پریڈی تھانے کے سامنے فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نصیر زخمی ہوگیا۔

زخمی اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عقب سے آکر اس کا سرکاری پستول نکال لیا، مزاحمت کی کوشش پر ملزمان نے گولی چلا دی۔

زخمی اے ایس آئی نصیر کا کہنا ہے کہ ملزمان شاید تین یا چار تھے، تاہم میں انہیں دیکھ نہیں سکا۔

ویڈیو بیان میں اے ایس آئی نے بتایا کہ میں گاڑی کا سامان لینے آیا تھا، میرے ساتھ ڈرائیور بھی تھا، میرے پاس سرکاری پستول موجود تھی، کسی نے عقب سے آکر پستول نکال لی۔

اہلکار نصیر کا کہنا ہے کہ میں نے پلٹ کر مزاحمت کی کوشش کی، لیکن ملزم پہلے سے تیار تھا، میں جیسے ہی پلٹا تو ملزم نے گولی چلادی۔