لاہور: خاتون سے زیادتی کروانے کے الزام میں خاتون گرفتار

July 24, 2024

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاتون سے زیادتی کروانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزمہ کا شوہر فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 2 روز قبل متاثرہ خاتون کا فیکٹری میں ساتھ کام کرنے والی خاتون سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزمہ نے شوہر کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کا پلان بنایا۔