کوٹ لکھپت، بے عزتی کا بدلہ، شوہر کے ذریعے سہیلی سے زیادتی، ملزمہ گرفتار

July 25, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں خاتون نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کیلئے شوہرکے ذریعے سہیلی سے زیادتی کرواڈالی،پولیس نے ملزمہ یاسمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شمشاد بی بی اور ملزمہ یاسمین نجی فیکٹری میں کام کرتی اور سہیلیاں تھیں، دونوں کےدرمیان 3روز قبل فیکٹری میں آپسی جھگڑا ہوا تھا ۔ ملزمہ یاسمین نے اسی رنجش پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کامنصوبہ بنایا، ملزمہ کا شوہرعلی شیر بیوی یاسمین کے ہمراہ بہانے سے خاتون شمشاد کے کوارٹر میں داخل ہوا۔