اسکریبل چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کی دوسری پوزیشن

July 25, 2024

نارتھ امریکن اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

فائنل میں پاکستان کے وسیم کھتری کو امریکی کھلاڑی جوشوا کیسٹیلانو نے شکست دی۔

بیسٹ آف 5 کے فائنل میں امریکی کھلاڑی نے تین-صفر سے کامیابی حاصل کی، جبکہ الیک سولوم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں 27 جولائی سے اسکریبل ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے۔