عاطف اسلم کی مداح کے ساتھ گانا گاتے ویڈیو وائرل

July 25, 2024


عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنی ایک مداح کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کو مداح کی فرمائش پر اس کے ساتھ مل کر اپنا مشہور گانا ’ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ملاقات کے دوران گلوکار کے ساتھ مل کر گانا گانے کی فرمائش پوری ہونے پر مداح بے حد خوش نظر آ رہی ہے۔

سحر انگیز آواز سے شائقینِ موسیقی کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار عاطف اسلم نے مداح کے ساتھ اپنے حسنِ سلوک سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔