انٹرنیٹ سنسیشن عمرشاہ کی بہادری، آپریشن تھیٹر جاتے ویڈیو وائرل

July 12, 2024

اسکرین گریب

پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معصوم، مزاحیہ باتوں اور کیوٹ لُک کے سبب راتوں رات مشہور ہونے والے ننھے بچے، پیر احمد شاہ نے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

احمد شاہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیوٹ سا، ننھا منا عمر شاہ اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے ہشاش بشاش موڈ میں آپریشن تھیٹر جا رہا ہے۔

ویڈیو میں عمر شاہ کے پیچھے آتے ہوئے اسپتال کے عملے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران عمر کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ بھی ہلا رہا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر شاہ کی آنکھوں میں موتیا کی موجودگی کے سبب سرجری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر احمد اور عمر شاہ ناصرف سوشل میڈیا پر مشہور ہیں بلکہ نجی ٹی وی کی رمضان سے متعلق خصوصی ٹرانمیشن کا حصہ بھی ہیں۔

پیر احمد شاہ کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین عمر شاہ کی جَلد صحتیابی کے لیے دعائیہ کمنٹس کر رہے ہیں۔