منال خان نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی

July 25, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شہور، احسن محسن اکرام اور بیٹے حسن اکرام کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں اُن کے ننھے سے بیٹے حسن اکرام کا چہرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

البتہ اس تصویر میں بھی منال خان کے بیٹے کا چہرہ آدھے رُخ سے ہی نظر آ رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا بیٹا اُن سے مشابہت رکھتا ہے۔

منال خان نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے اُن کا بیٹا اپنے والد کی کلاسک کار میں پہلی بار باہر ڈرائیو پر نکلا ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں، اداکارائیں، منال اور ایمن خان عرصہ دراز سے اسکرین سے غائب ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار اور خاندان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان نے 10 ستمبر 2021ء میں اپنے ساتھی، سابق اداکار و کاروباری خاندان کے چشم و چراغ احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی۔

اس جوڑی نے اپنے یہاں گزشتہ سال نومبر کی یکم کو پہلی اولاد، بیٹے احسن اکرام کو خوش آمدید کہا تھا۔