اردن اور لبنان کے پروفیسرز کی جامعہ اردو آمد

July 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ، اسلام آباد کی خصوصی دعوت پر پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران سابقہ وزیراعظم ہاشمی کنگڈم آف اردن، موجودہ صدر اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسزو چانسلر آف جارڈن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس بیدون ، ڈین آف سائنسز امریکن یونیورسٹی بیروت، ٹریثرراراسلامکورلڈ اکیڈمی آف سائنسز، وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد تشریف لائے۔ ڈاکٹر احتشام الحق پڈا انچارج کیمپس ، محمد علیم رضا ایڈیشنل رجسٹرار اور صدور شعبہ جات کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا گیا اور انچارج کیمپس کی جانب سے دونوں مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ، وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی نے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو دیائیوں سے پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس بیدون سے برادرانہ مراسم ہیں۔