پی ٹی آئی پر پر پابندی میں تاخیر ملکی سلامتی کیلئے خطرہ، ضیا عباس

July 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ہے اس پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلے میں تاخیر ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، عدالتی ریلیف کے باوجود ملک دشمنی سے یہ جماعت اور اس کے قائدین باز نہیں آرہے ہیں، افواج پاکستان اور دیگر اہم اداروں کے خلاف اس کی مہم نے ثابت کردیا ہے کہ اس جماعت کو ملک اور عوام سے کوئی دل چسپی نہیں، اس کا مقصد اقتدار کا حصول ہے، بنوں کے واقعے میں اس جماعت کےعسکری ونگ نے جس طرح سیکیورٹی اداروںپر فائرنگ کی اسسے تمام حقائق عوام کے سامنے آگئے ہیں، اب بھی حکومت پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلے میں تاخیر کرے گی تو اس سے ملک کو ناقابل فراموش نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے منتخب ایوانوں میں تمام فوائد بھی حاصل کررہے ہیں مگر اس کے باوجود وہ موجودہ جمہوری نظام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں مصرف ہیں۔