ثناء جاوید کی معذور پرستار سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

July 26, 2024

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکارہ و سپر ماڈل ثناء جاوید کی معذور پرستار سے ملاقات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید کو اپنے ایک پرستار کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ کا پرستار معذور ہونے کے سبب وہیل چیئر پر بیٹھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء جاوید کے چہرے سے تذبذب کی سی کیفیت جھلک رہی ہے، کبھی وہ مسکرا رہی ہیں تو کبھی پریشان ہو کر ادھر ادھر دیکھ رہی ہیں۔

اس دوران اداکارہ کا پرستار ویڈیو بنانے والے کے ساتھ بات کر رہا ہے۔


پرستار نے ویڈیو میں ثناء جاوید کا نام بھی بتایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کراچی میں اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ہیں۔

اس جوڑی نے رواں سال کے آغاز ہی میں شادی کی ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید کی شعیب ملک سے شادی کے بعد شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔