ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز

July 26, 2024

فوٹو جنگ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے،معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔

دونوں کھلاڑی کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مختلف ٹیموں میں کھیل رہے ہیں۔

محمد نبی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں۔

دوسری جانب رحمن اللّٰہ گرباز کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے، میں پی ایس ایل میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے۔