لاہور: بارش کے سبب میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں

July 26, 2024


گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعثمیو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں۔

بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ایمرجنسی میں قائم آپریشن تھیٹرز میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ری ویمپنگ کے دوران بننے والی ایمرجنسی کی لفٹس میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔

میو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی سینٹرل وینٹی لیشن سے داخل ہوا ہے۔ نئی ایمرجنسی کے ناقص کام پر سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی ایمرجنسی سے پانی نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔