ہاکی ٹرائلز آج سے شروع

July 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے میئر کراچی جشن آزادی سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 سے 14اگست تک کھیلی جائے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لئے کراچی کی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہفتے اور اتوارکو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں شام چار بجے ہوگا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن وسیم فیروز ممبران میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز اعجاز الدین، لئیق لاشاری، نعیم احمد اور خالد جونیئر شامل ہیں ۔