زرداری کی سالگرہ، بختاور نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

July 27, 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل )صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنے نواسوں، میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ جمعہ کو صدر آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ منائی گئی۔صدر آصف علی زرداری کی سب سے بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں نانا اور نواسوں میں خوبصورت رشتے اور دوستی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ناصرف نواسوں کے ساتھ بیٹھے کسی سنجیدہ موضوع پر محوِ گفتگو ہیں بلکہ اپنے نواسوں کے ساتھ باغیچے میں جھولا بھی جھول رہے ہیں۔