ثانی زہرا کے مبینہ قتل کیخلاف مظاہرہ

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)امام بارگاہ حسینیہ قاضیان معصوم شاہ روڈ کے لائسنسدار قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈوکیٹ، مذہبی رہنما سید اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ثانی زہرا کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ کا وسیع کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید اسد عباس شاہ کی صاجزادی ثانی زہرا کے مبینہ قتل میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دیے جانے کے سلسلے میں چوک کمہارانوالہ پر احتجاج مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا ۔