میپکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں ہیڈ کوارٹر،سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا جس میں افسران نے صارفین کی شکایات سُنیں۔کھلی کچہری میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، بلوں کی اقساط، بلوں کی درستگی اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔