معاشی سیاسی استحکام کیلئے اب حکمران خود قربانیاں دیں:خواجہ شفیق

July 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہاہے کہ معاشی سیاسی استحکام کے لئے حکمران اور بیوروکریسی قربانیاں دے بصورت دیگر عوام اور تاجر سڑکوں پر نکلیں گے اور حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے باہر گھسیٹے ہوئے لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پرندہ مارکیٹ گودڑی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، سینیئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،شفقت رضا ملک نے بھی خطاب کیا ۔