PTI پاور کوریڈورز کی محلاتی سازشوں میں ناکام ہوچکی، تجزیہ کار

July 27, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے39 ارکان کو پی ٹی آئی کا حصہ قرار دیدیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پوزیشن پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے بینظیر شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ہر معاملہ میں کوئی نہ کوئی ٹیکنیکل ایشو نکالنے کی کوشش کرے گا.

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاور کوریڈورز کی محلاتی سازشوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ضمیر کی باریک لائن پر کھڑے ہوئے ہیں۔

بینظیر شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کردار سے لگتا ہے کہ معاملہ لٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کو ان کی مکمل مخصوص نشستیں نہ دی جائیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ہر معاملہ میں کوئی نہ کوئی ٹیکنیکل ایشو نکالنے کی کوشش کرے گا.

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاور کوریڈورز کی محلاتی سازشوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کو قانونی موشگافیاں نکال کر پارٹی اراکین سے محروم کیا جارہا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مہنگائی اور دہشتگردی کے نتیجے میں عوام کا غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے جس کا فائدہ تحریک انصاف کو مل رہا ہے۔