کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو گیس بند رہے گی

July 27, 2024

فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنینے کراچی کے مختلف علاقوں میںاتوار کو گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہاعلامیے کے مطابق 31 کلومیٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، جس وجہ سے اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس بند ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر میں گیس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس میں گیس بند ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن اور ماڑی پور کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپرہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہو گی۔