رشوت و ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی، انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ عہدے سے فارغ

July 27, 2024

فائل فوٹو

رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، پاسپورٹ آفس میں جہاں سے ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔